ڈاکٹر طاہر القادری کے 10 نکاتی ایجنڈے میں نوجوانوں کے مسائل کا حل ہے:عوامی تحریک یوتھ

ڈاکٹر طاہر القادری کے 10 نکاتی ایجنڈے میں نوجوانوں کے مسائل کا حل ہے:عوامی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی 65 ویں سالگرہ کے موقع پر منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی رہنما?ں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کے 10 نکاتی ایجنڈا میں نوجوانوں کے مسائل کا حل ہے۔نوجوان آج بھی ڈاکٹر طاہر القادری کے ایک اشارے پر ظالم نظام سے ٹکرانے کیلئے بے تاب ہیں۔بہت جلد کرپٹ اور قاتل حکمرانوں کے اقتدار کا سورج غروب ہو جائے گا،وقت قریب ہے جب نوجوانوں کیلئے استحکام پاکستان اور خوشحالی کی نئی صبح کا آغاز ہو گا، آج کا طالب علم اور نوجوان خوش نصیب ہے کہ اسے ڈاکٹر طاہر القادری جیسی قیادت میسر ہے،نوجوان ڈاکٹر طاہر القادری کے دست و بازو ہیں، آج کے نوجوانوں نے ڈاکٹر طاہر القادری کا ساتھ نہ دیا اور موجودہ انتخابی نظام نہ بدلا تو اس ملک کے نوجوان اعلیٰ تعلیم اور باعزت روزگار سے محروم رہیں گے،منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر علوی نے کہا کہ نوجوان اگر روشن مستقبل چاہتے ہیں تو موجودہ سیاسی نظام کے خلاف موثر جدوجہد کرنا ہو گی،تبدیلی کا وقت آج ہے ،آج 19 فروری ڈاکٹر طاہر القادری کا یوم ولادت ہے اس اہم دن قوم سے وعدہ کرتے ہیں، کہ پوری دنیا کو تبدیلی کا پیغام دینگے، ڈاکٹر طاہر القادری کا ویڑن پاکستان کو عالم اسلام کا لیڈر بنا دے گا، ضرورت صرف اس امر کی ہے کہ طلباء4 اور نوجوان ان کا دست و بازو بنیں، مصطفوی سٹوڈنٹ موومنٹ کے مرکزی صدر چودھری عرفان یوسف نے کہا کہ طلباء4 کسی بھی قوم کو سرمایہ ہوتے ہیں،ڈاکٹر طاہر القادری نے عالمی سطح پر نوجوانوں کی تربیت جس احسن طریقے سے کی ہے یہ اس کا نتیجہ ہے کہ مادہ پرسی کے جہنم میں جلنے والا نوجوان روحانی محفل کی رونق بن چکا ہے،اس کے قدم بری صحبتوں سے واپس لوٹ آئے ہیں