ماڈل ڈرگ ٹیسٹنگ لیبمکمل طور پر خود مختار ہو گی،رانا بابر حسین

ماڈل ڈرگ ٹیسٹنگ لیبمکمل طور پر خود مختار ہو گی،رانا بابر حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہصوبے میں پنجاب فرانزک فوڈ اینڈ ڈرگ ٹیسٹنگ ایجنسی کے قیام سے صوبے میں غیر معیاری، ملاوٹ شدہ خوراک، ادویات اور زرعی ادویات و سپرے کا خاتمہ ممکن ہوگا اور اس ضمن میں فوری طور پر قوانین بنائے جائیں گے اور یہ ایجنسی مکمل طور پر بااختیار اور خودمختار ادارے کے طور پر کام کرے گی اور یہ ادارہ ہر قسم کی مداخلت سے پاک ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ماڈل ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے بعد صوبے میں ایک نئے نظام کی بنیاد رکھ دی گئی ہے جسے تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں ایسا نیا نظام لا رہے ہیں جس سے اشیائے خورد و نوش میں ملاوٹ کے ساتھ انسانوں کیلئے جعلی ادویات اور زراعت کیلئے غیر معیاری و جعلی ادویات تیار کرنے والوں کو کڑی سزائیں ملیں گی۔

نسانی زندگیوں سے کھیلنے والے جعلی اور غیر معیاری ادویات کے گھناؤنے کاروبار میں ملوث مافیا کا خاتمہ کریں گے اور انہیں ایسی سزائیں ملیں گی کہ ان کی آئندہ نسلیں بھی یاد رکھیں گی ۔