پاکستان جارہی ہوں، شوہر کو جنوبی افرقہ لیکر آؤنگی: جوسفین

پاکستان جارہی ہوں، شوہر کو جنوبی افرقہ لیکر آؤنگی: جوسفین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پریٹوریا(انٹرویو۔ندیم شبیر سے) میری شادی 21فروری 2015 کو گوجرانوالہ پاکستان میں ہوئی تھی ایک سال ہونے کو ہے لیکن ابھی تک میرے شوہر کو پاکستان سے ساؤتھ افریقن ایمبیسی نے ویزا جاری نہیں کیا، میرے شوہر بلال نے دو دفعہ ویزے کے لئے اپلائی کیا لیکن اعتراضات لگا کر اس کی فائل رد کر دی جاتی تھی،لیکن اس دفعہ میں اپنے شوہر کو اپنے ساتھ ساؤتھ افریقہ لے کر ہی آؤں گی دیکھتی ہوں کون مجھے میرے شوہر سے دور رکھتا ہے گزشتہ روز روز نامہ پاکستان کو انٹرویو دیتے ہوئے کیپ ٹاؤن سے تعلق رکھنے والی جوسفین نے بتایا انہوں نے پاکستان سے ساؤتھ افریقہ ایمبیسی نے مجھ سے کنفرم کئے بغیر ہی میرے شوہر کا دو دفعہ کیس کینسل کیا جس کی وجہ سے میں اب خود پاکستان اپنے شوہر کو لینے جا رہی ہوں۔جوسفین نے کہا کہ میں بلال سے شادی کی ہے کوئی مذاق نہیں کیا اور میں ساؤتھ افریقن شہری ہوں ہر صورت اپنے شوہر کو ساتھ لے کر آؤں گی۔انہوں نے روز نامہ پاکستان کو مزید بتایا کہ کیا محبت کرنا کوئی جرم ہے؟ ہم دونوں نے محبت کی اور بعد میں شادی کا فیصلہ کیا اور پچھلے سال فروری میں شادی کر لی، جو کہ پاکستانی طریقے سے شاندار طریقے سے سر انجام پائی اور مجھے بلال کی فیملی نے دل سے قبول کیا تھا اور اتنا پیار اور محبت شاید مجھے پاکستان اپنے سسرال کے ہاں ملا،پاکستانی لوگ لوگ پیار اور محبت کرنے والے ہیں پاکستان ایک پر امن ملک ہے جھوٹ بولتے وہ لوگ جو پاکستان اور پاکستانیوں کے بارے میں جھوت کا پلندہ کھولتے ہیں میں ایک مہینہ پاکستان میں قیام کر کے آچکی ہوں اور پھر جانے کے لئے تیار ہوں جتنا سکون مجھے پاکستان میں ملا آج تک نہ ملا اور اس دفعہ جتنا ہو سکا اپنے شوہر کے ساتھ گھوم پھر کر آؤں گی ان لوگوں کے پیار نے مجھے بے حد متاثر کیا ہے میں زندگی میں پہلی بار اتنا پیار دینے والے لوگوں سے ملی ہوں، اور شاید ہی اپنی زندگی میں ایسے خوشیاں بھرے بھر پور لمحات دیکھ پائی۔

مزید :

عالمی منظر -