300گھروں کو گیس سپلائی کا جعلی نیٹ ورک پکڑ ا گیا

300گھروں کو گیس سپلائی کا جعلی نیٹ ورک پکڑ ا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نامہ نگار )جی ایم سوئی گیس کمپنی لاہور ریجن میاں محمود ضیا احمد کی خصوصی ہدایت پر چیف انجینئر عمران الطاف ساہی کی نگرانی میں ٹاسک فورس نے باٹا پور کے علاقہ الرحیم گارڈن میں چھاپہ مار کر 300گھروں کا جعلی نیٹ ورک پکڑ لیا ہے ،چیف انجینئر عمران الطاف ساہی کے مطابق الرحیم گارڈن میں جعلی طریقے سے اور گیس کمپنی سے اجازت لئے بغیر گیس چوروں کے بہت بڑے گروہ نے 300گھروں کو جعلی طریقے سے گیس سپلائی کررکھی تھی جس پر ڈسٹری بیوشن آفیسر چودھری شرافت علی کی اور دیگراہلکاروں پر مشتمل ٹاسک فورس نے چھاپہ مارا تو وہاں پر 300گھروں کو جعلی طریقے گیس فراہم کی جارہی تھی ۔ گیس چوروں کے گروہ کے خلاف تھانہ باٹا پور میں مقدمہ درج کروادیا گیا

مزید :

علاقائی -