شالیمار ڈویژن میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن،15رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

شالیمار ڈویژن میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن،15رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( وقائع نگار) چیف ایگزیکٹو لیسکو اور چیف انجینئر( آپریشن) مجاہد اسلام بلا کی خصوصی ہدایت پر ایکسیئن شالیمار ڈویژن الطاف قادر کی نگرانی میں چھاپہ مار ٹیموں نے لاہور کے سرحدی دیہاتوں میں کارروائی کر کے 15 افراد کو ڈائریکٹ کنڈیاں لگا کر بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے۔ اس میں ایک زمیندار عمر حیات کو بھی زرعی ٹیوب ویل پرواپڈا کا ڈیفالٹر ہونے کے باوجود کنڈیاں لگا کر بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ایکسئن شالیمار الطاف قادر کے مطابق منہالہ کلاں، للو پنڈ، نتھوکی اورمجوکی گاؤں سمیت کوریاں گاؤں میں بجلی چوروں کے خلاف چھاپے مارے گئے تو اس وقت ایس ڈی او صحافی کالونی محمد شاہد ملک کی نگرانی میں چھاپہ مار ٹیم نے مجوکی گاؤں میں چھاپہ مارا تو زمیندار عمر حیات نے واپڈا کے ساڑھے آٹھ لاکھ سے زائد کا ڈیفالٹر ہونے کے باوجود ڈائریکٹ کنڈیا ں لگا کر زرعی ٹیوب ویل پر بجلی چوری کر رہا تھا جس کے خلاف تھانہ ہڈیارہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ اسی طرح منہالہ کلاں میں چھاپہ مارا گیا تو چودھری سردار علی، حیات علی، عارف علی، محمد یاسین اور محمد بوٹا سمیت آٹھ گھروں میں ڈائریکٹ کنڈیاں لگا کر بڑے پیمانے پر بجلی چوری کی جا رہی تھی جن کے خلاف مقدمات درج کروا دئیے گئے ہیں۔ اسی طرں للو پنڈ میں چھاپے مارے گئے تو زمیندار غلام مرتضی، غلام حسین، ذوالفقار علی، عبدالرشید، نوید احمدکے گھروں میں سرعام کنڈیاں لگا کر بجلی چوری کی جا رہی تھی اسی طرح نتھوکی گاؤں میں زمیندار اقبال آف نتھوکی ، محمد حسین ولد شبیر نتھوکی بھی سرعام بجلی چوری کر رہے تھے۔ ایکسیئن شالیمار الطاف قادر کے مطابق سرحدی علاقہ کے دیگر دیہات میں بھی چھاپے مارے گئے ہیں جس میں پندرہ سے زائد بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے لاکھوں روپے کے جرمانے اور ان کے خلاف تھانہ ہڈیارہ میں الگ الگ مقدمات درج کروا دئیے گئے ہیں۔ چیف انجینئر مجاہد اسلام ، چیف ایگزیکٹو لیسکو نے ایکسیئن شالیمار اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو زبردست سراہاہے۔

مزید :

علاقائی -