صوبائی درالحکومت ،ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں ،شہری لاکھوں کی نقدی ،زیورات اور گاڑیوں سے محروم

صوبائی درالحکومت ،ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں ،شہری لاکھوں کی نقدی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (وقائع نگار )صوبائی دارالحکومت میں ڈاکوؤں اورچوروں نے مختلف وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ، نقدی،قیمتی سامان، گاڑیوں،موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا -ذرا ئع کے مطابق جوہر ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے فرحان اوراسکی بیوی سے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت ،نصیر آبادمیں ڈاکوؤں نے سہیل کی فیملی سے لیپ ٹاپ ،موبائل فون اورنقدی ،کاہنہ میں ڈاکوؤں نے وقاص سے لیپ ٹاپ اور35ہزار روپے اور موبائل ،اچھرہ میں ڈاکوؤں نے متی اللہ سے 60ہزار روپے اورموبائل فون،اسلام پورہ میں ڈاکوؤں نے عمر سے 56ہزار روپے اورموبائل فون،وحدت کالونی میں ڈاکوؤں نے عامر اسد سے 35ہزار روپے اورموبائل فون،ساندہ میں ڈاکوؤں نے تنویر،ستوکتلہ میں اسماعیل ،سبزہ زارمیں صادق ،باغپانپورہ میں اعجازکی گاڑیاں جبکہ کاہنہ میں ڈاکوؤں نے مسعود ،اقبال ٹاؤن میں عبدالخالق اوررفیق ،اسلامپورہ میں اعجاز اور گلریز ،مصری شاہ میں احسان ، لٹن روڈ میں کامران، گارڈن ٹاؤن میں سہیل کی موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں ۔

مزید :

علاقائی -