منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، مکروہ دھندے میں ملوث ملزم گرفتار

منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، مکروہ دھندے میں ملوث ملزم گرفتار
 منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، مکروہ دھندے میں ملوث ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(وقائع نگار)سی آئی اے پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اعلیٰ کوالٹی کی2کلو 250گرام کرسٹل ہیروئن برآمد کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہو ر نے شہر میں منشیات فروشی اور دیگرجرائم کی وارداتوں کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی سی آئی اے محمد عمر ورک کو ان وارداتوں میں ملوث ملزموں کو گرفتارکرنے کاحکم دیا۔ اُنہوں نے ڈی ایس پی سی آئی اے صدرانور سعید کنگرہ کی سربراہی میں سی آئی اے نوانکوٹ مظہر اقبال اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل پولیس ٹیم تشکیل دی جس نے منشیات فروشی کے دھندے میں ملوث ملزم محمد نواز کو عزیز پلی ہربنس پورہ سے سپلائی کے لیے ہیروئن کی سپلائی لے جاتے ہوئے گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اعلیٰ کوالٹی کی2کلو250گرام ہیروئن برآمد کر لی ہے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملزم ایک عرصہ سے علاقہ غیر سے اپنے ساتھیوں کے ذریعے غیر قانونی طور پر گاڑیوں اور سوٹ بیگز کے خفیہ خانوں میں ہیروئن چھپا کر لاہور لے کر آتا اور اپنے مخصوص گاہکوں کو آرڈر پرمنشیات فروخت کر رہاتھا۔

مزید :

علاقائی -