مسلم لیگ لیبر ونگ مزدوروں کے تحفظ کیلئے کام کرتی رہے گی،سجاد بلوچ

مسلم لیگ لیبر ونگ مزدوروں کے تحفظ کیلئے کام کرتی رہے گی،سجاد بلوچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر)مسلم لیگ لیبرونگ پنجاب کے صدر سجاد بلوچ جنرل سیکرٹری ارشد بخاری نے نادرا سے آئے ہوئے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزدور کا معاشی قتل کرنے والی کرپٹ حکومت جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچنے والی ہے ، مسلم لیگ لیبرونگ مزدور کے تحفظ کے لیے کام کرتی رہے گی۔


انہوں نے مطالبہ کیا کہ کسی بھی ادارے کو پرائیویٹ کرنے کے بجائے کرپٹ افسروں کو فوری فارغ کیا جائے، قومی اداروں کی بہتری کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں۔ سجاد بلوچ نے کہا کہ مزدوروں کے تحفظ کیلئے لیبر قوانین کو یقینی بنایا جائے ،ارشد بخاری نے کہا کہ مہنگائی کے تناسب سے ہر مزدور کی تنخواہ بڑھائی جائے ،حکومت نے مزدور کی جو کم از کم تنخواہ مقرر کی ہے اس کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے ،بھٹہ مزدوروں کے بچوں کو جبری مشقت سے محفوظ رکھا جائے ۔