حکمران وطن کے اندرونی اور بیرونی محاذوں پر مکمل طور پر ناکام ہوچکے ،عبدالرشید قریشی

حکمران وطن کے اندرونی اور بیرونی محاذوں پر مکمل طور پر ناکام ہوچکے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)عبدالرشیدقریشی چیئرمین عدلیہ بچاؤ کمیٹی۔محبوب احمد چوہدری ایڈوکیٹ،این اے بٹ ایڈوکیٹ،یاور مقبول ملک ایڈوکیٹ،شہباز رشید قریشی ایڈوکیٹ،منظور علی بھٹی،شیخ نثار احمد ،میاں شوکت علی ایڈوکیٹ،سرفراز لطیف،امتیاز رشید قریشی،کاشف سیلمان ایڈوکیٹ،اسلم گوندل ایڈوکیٹ،غلام فریڈ کھوکھر،سیدامجد ذکی ایڈوکیٹ،ڈاکٹرارتضےٰ ایڈوکیٹ ،شیخ سکندر ایڈوکیٹ،چوہدری محمد الیاس ایڈوکیٹ اور دیگر وکلاء نے کہا ہے کہ عوام کی طاقت سے مرکزی اور صوبائی حکومتیں برسراقتدار آتی ہیں لیکن انکی روانگی انکے کرتوتوں کی وجہ سے ہوتی ہے موجودہ حکمران وطن کے اندرونی اور بیرونی محاذوں پر مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں ، حکمرانوں اور اسمبلیوں کے ممبران کی اکثریت کرپشن میں ملوث ہے انکا منشور عوام کی خدمت کرنا نہیں بلکہ لوٹ کھسوٹ کرکے پیسہ حاصل کرنا ہے ،سخت احتساب عوام کی آواز ہے اس لیے نیب احتساب کے عمل کوتیز کرے اور کرپٹ افراد کو سخت سزائیں دے۔