سیشن کورٹ میں سی سی پی اواورڈی آئی جی آپریشنزنے پولیس کنٹرول روم قائم کردیا

سیشن کورٹ میں سی سی پی اواورڈی آئی جی آپریشنزنے پولیس کنٹرول روم قائم کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)اندراج مقدمہ کی درخواستوں پرجاری احکامات پرعمل درآمد کرانے کے لئے سیشن کورٹ میں سی سی پی اواورڈی آئی جی آپریشنزنے پولیس کنٹرول روم قائم کردیا تاہم کنٹرول روم نے باقاعدگی سے اپناکام شروع کردیاہے۔سیشن کورٹ میں اندراج مقدمہ کی درخواستوں پرعمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے عدالتوں کی طرف سے روزانہ 50سے پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری اورتنخواہیں بند کی جارہی تھیں۔ عدالتوں میں مقدمات کی تعداد میں اضافہ الگ ہورہاتھاجس کے پیش نظرسی سی پی اواور ڈی آئی جی آپریشنز نے سیشن کورٹ میں کنٹرول روم قائم کرکے انسپکٹررائے احسان الہی اورچارکانسٹیبلزکو تعینات کردیا ہے۔انسپکٹر رائے احسان الہی کاکہناہے کہ انہوں نے اپنی تعیناتی کے فوری بعد کام شروع کردیاہے،کنٹرول روم کا رابطہ براہ راست سی سی پی اوسے ہو گا،عدالت جوبھی احکامات جاری کرے گی ان سے سی سی پی اوکوفوری آگاہ کیاجائے گا۔


واضح رہے کہ اس سے قبل عدالتی احکامات ایس ایچ اوز،سی سی پی او اورڈی آئی جی آپریشنزتک نہیں جاتے تھے،جس سے عدالتیں ان کے وارنٹ جاری کردیتی تھیں، اب کنٹرول روم کے قائم ہونے سے عدالتی احکامات پرفوری عمل درآمدہوگا۔ سیشن کورٹ میں کنٹرول روم قائم ہونے کے اقدام کووکلاء نے بھی سراہاہے۔