ماڈل ٹاؤن کچہری میں 13سی سی ٹی وی کیمرے ایک عرصہ سے ناکارہ

ماڈل ٹاؤن کچہری میں 13سی سی ٹی وی کیمرے ایک عرصہ سے ناکارہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری میں نصب 13سی سی ٹی وی کیمرے ایک عرصہ سے ناکارہ ہیں جبکہ نئے تعمیر شدہ جوڈیشل کمپلیکس میں ابھی تک کیمرے نصب ہی نہیں کئے گئے۔ وکلاکاکہنا ہے کہ ماڈل ٹاؤن کچہری کوانتظامیہ کی جانب سے نظر اندازکیاجارہاہے۔وکلاء کا کہنا ہے کہ ماڈل ٹاؤن کچہری کی پرانی بلڈنگ اورکچہری کے اطراف میں 13سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں جوایک عرصے سے خراب ہیں،سی سی ٹی وی کیمروں کاکنٹرول روم بھی بندپڑاہے۔اس میں ریکارڈنگ کی ڈی کوڈنگ کرنے والاسسٹم بھی خراب ہے۔وکلا کا کہناہے کہ دہشت گردی کے خطرات منڈلا رہے ہیں مگر انتظامیہ نے ماڈل ٹاؤن کچہری کونظراندازکیاہواہے،یہاں نصب 13سی سی ٹی وی کیمروں کو آپریشنل کیاجارہاہے اورنہ ہی نئے تعمیر شدہ جوڈیشل کمپلکس میں کیمرے نصب کئے جارہے ہیں جس کے باعث کسی بھی قسم کا ممکنہ دہشت گردی کا واقع رونما ہونے کا خطرہ ہے ۔