گڈگورننس کے ڈھول پیٹنے والی حکومت کے پنجاب میں دعوے بے نقاب ہورہے ہیں،فرخ مون

گڈگورننس کے ڈھول پیٹنے والی حکومت کے پنجاب میں دعوے بے نقاب ہورہے ہیں،فرخ مون

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف لاہورکے سابق سیکرٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ گڈگورننس کے ڈھول پیٹنے والی حکومت کے پنجاب میں دعوے بے نقاب ہورہے ہیں 35ارب سے زائد کی بے ضابطگیوں نے شفافیت کا نعرہ لگانے والی حکومت کا پول کھول دیا ہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ جاوید مون کا کہنا تھا کہ کتنے دکھ کی بات ہے کہ ایک طرف غریب قوم کوقرضوں کی دلدل میں پھنسایا جارہا ہے تودوسری طرف ہمارے وزیراعظم صاحب نے 65 غیرملکی دوروں پرغریب قوم کے 64کروڑروپے اڑا دیئے ،غریب عوام اپنے وزیراعظم سے سوال پوچھ رہے ہیں کہ انہیں بتایا جائے۔

ان کے دوروں سے مزدور،کسان اوربے روزگارکوکیا ملا ؟ ۔فرخ جاوید مون کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے درخواست کرتے ہیں کہ اپنے شاہانہ اخراجات اورغیرملکی دوروں کوکم کرے اورغریبوں کے مسائل حل کرنے پربھی توجہ دیں جس کے انہوں نے الیکشن کے دوران بڑے بلند وبانگ دعوے کیے تھے ۔