انتہائی مشکوک افراد سے ریاستی سہولتیں واپس لینے کا فیصلہ

انتہائی مشکوک افراد سے ریاستی سہولتیں واپس لینے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نیکٹا نے امن و امان کو یقینی بنانے کے لئے مشتبہ افراد کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ کر لیا۔ انتہائی مشکوک افراد سے پاسپورٹس اور شناختی کارڈز سمیت تمام ریاستی سہولیات واپس لے لی جائیں گی۔ فورتھ شیڈول فہرست پر نظر ثانی کی جائیگی، نیکٹا کا مشتبہ افراد کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ منسوخ اور بینک اکاؤنٹس منجمند کرنے کا فیصلہ۔ذرائع کے مطابق نیکٹا نے تمام مشتبہ افراد سے ملکی شہریت واپس لینے جبکہ ڈرائیونگ اور اسلحہ لائسنس بھی منسوخ کرنے کی سفارش کی ہے۔ نیکٹا نے اس کام کی ذمہ داری ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹیز کو دی ہے جبکہ غیر متعلقہ افراد کو فورتھ شیڈول سے نکالنے کے لئے بھی اضلاع کی سطح پر فہرستوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں ملک بھر میں 8 ہزار 300 مشتبہ افراد میں سے انتہائی مشکوک افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

مزید :

صفحہ اول -