پنجاب اسمبلی کی مجالس قائمہ کو از خود نوٹس لینے کا اختیار دیا جائے،نوشین حامد

پنجاب اسمبلی کی مجالس قائمہ کو از خود نوٹس لینے کا اختیار دیا جائے،نوشین حامد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی مجالس قائمہ کو از خود نوٹس لینے کا اختیار دیا جائے ،مسلم لیگ( ن) نے ہمیشہ پنجاب اسمبلی کی اہمیت کم کرنے کی کوشش کی ہے،پنجاب اسمبلی کے اجلاسوں میں اپوزیشن نے اصولی او ر وزنی موقف اختیار کیا جبکہ حکومت کا طرز عمل غیر سنجیدہ ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پنجاب میں نہ جانے اہم فیصلے کون کرتا ہے اسی وجہ سے یہاں میرٹ کی بالادستی قائم نہیں ہوسکی ، خیبرپختون خواہ میں تحریک انصاف کی حکومت قائم ہونے کے بعد یہاں سرکاری محکموں میں سیاسی مداخلت ختم ہوگئی اور میرٹ کی بالادستی قائم کی گئی ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت نے صوبے میں سفارش کلچر کا خاتمہ کردیا ، انہوں نے کہاکہ خیبرپختون خواہ میں اب انصاف عام اور احتساب سرعام کا نعرہ مقبول ہوچکا ہے۔

،خیبرپختون خواہ میں سرکاری خزانہ صرف عوام پر خرچ کیا جارہا ہے وہاں اقرباء پروری کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دفن کردیا ہے،اس کے برعکس پنجاب میں عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ،ان کے حقوق سلب کئے جارہے ہیں ،میرٹ کو پاؤں تلے روند ا گیا ہے ، پنجاب میں سرکاری محکموں میں سیاسی مداخلت روز بہ روز بڑھ رہی ہے ،عوامی بہبودکے منصوبوں کی رقم اورنج لائن ٹرین پراجیکٹ پر لگا ئی جارہی ہے ۔