بلوچستان میں ’’ جنگی حالات’’ کے دوران مردم شماری ممکن نہیں، سرداراخترمینگل

بلوچستان میں ’’ جنگی حالات’’ کے دوران مردم شماری ممکن نہیں، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوئٹہ(اے این این)بلوچستان نیشنل پارٹی(مینگل) کے مرکزی چےئرمین سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ’’ جنگی حالات’’ میں مردم شماری ممکن نہیں، وفاقی حکومت کی توجہ عوام کو بنیادی ضروریات زندگی مہیا کرنے کی بجائے سڑکوں کے افتتاح کرنے پر مرکوز ہے۔ن خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پرپریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ اسلام آبادمیں بی این پی کے زیر اہتمام جو اے پی سی بلائی گئی تھی اس کے تناظر میں وزیراعظم نے اسٹیرنگ کمیٹی بنانے کا اعلان تو کیاجبکہ آج تک اسٹیرنگ کمیٹی بنائی گئی اور نہ ہی اس کے ممبران کا اعلان کیاگیا۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں سی پیک کے حوالے سے جوجغرافیائی تبدیلی رونما ہوگی اس سلسلے میں بی این پی کو شدید خدشات ہیں حکومت ان خدشات کو دورکرنے اور کسی بھی طرح سے بلوچوں کو اقلیت میں تبدیل ہونے سے روکنے کیلئے قانون سازی کرے،انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی آنے والے دنوں میں مختلف شہروں میں پریس کانفرنس‘مظاہروں کے ذریعے لوگوں کو اپنے تحفظات سے آگاہ کریگی اگر پھر بھی تحفظات دور نہیں ہوئے تو آئندہ لائحہ عمل کا اعلان جلد کرینگے ۔

مزید :

صفحہ اول -