پی آئی اے شعبہ انجینئرنگ کے 6 ملازمین کو نوکری سے فارغ کردیاگیا

پی آئی اے شعبہ انجینئرنگ کے 6 ملازمین کو نوکری سے فارغ کردیاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (آئی این پی)پی آئی اے شعبہ انجینئرنگ کے 6ملازمین کو نوکری سے فارغ کردیاگیا، برطرف کئے گئے ملازمین نجکاری کے خلاف احتجاج میں شریک تھے۔ جمعرات کو نجی ٹی وی کے مطابق پی آئی اے کے شعبہ انجینئرنگ کے 6ملازمین کو نوکری سے فارغ کر دیاگیا ، یہ ملازمین نجکاری کے خلاف احتجاج میں شریک تھے ۔ برطرف ملازمین میں 2ائیرکرافٹ انجینئرز اور4ائیر کرافٹ ٹیکنیشنز شامل ہیں، برطرفی کیلئے لیٹر کوریئر کے ذریعے ملازمین کے گھروں پر بھیج دیئے گئے،برطرف کئے گئے ملازمین نے شوکاز نوٹس کا جواب نہیں دیا تھا۔

مزید :

صفحہ اول -