ری پبلکن صدارتی دوڑ میں ٹرمپ کی سبقت

ری پبلکن صدارتی دوڑ میں ٹرمپ کی سبقت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (اظہر زمان، بیورو چیف) 20 فروری کو ساؤتھ کیرولینا کی ریاست میں ری پبلکن پارٹی کی صدارتی ٹکٹ کیلئے جو پرائمری انتخابات ہونے جا رہے ہیں ان میں انتخابی جائزوں کے مطابق ارب پتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی سبقت ظاہر ہو رہی ہے۔ اس دوران پوپ فرانسس کا ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک پیغام ملا ہے۔ انہوں نے ٹرمپ کے اس منصوبے پر نکتہ چینی کی ہے جس میں میکسیکو کی سرحد پر غیر ملکی تارکین وطن کو روکنے کیلئے دیوار قائم کرنے کا ارادہ ظاہر کیا گیا تھا۔ پوپ فرانسس جن کا اپنا تعلق بھی ایک ہسپانوی زبان بولنے والے ملک ارجنٹائن سے ہے، کہتے ہیں کہ ایسی دیواریں قائم کرنا کرسچین عقیدے کے خلاف ہیں۔ سی بی ایس نیوز کے انتخابی جائزے کے مطابق ساؤتھ کیرولینا میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 47 فیصد ووٹروں کی حمایت حاصل ہے جبکہ ٹیڈ کروز 20 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ روبیو مارکو 15 فیصد ووٹوں کے ساتھ تیسرے اور جان کسیک 9 فیصد ووٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔ زیادہ مایوس کن بات یہ ہے کہ سابق صدر بش کے انتخابی جلسوں میں اپنے چھوٹے بھائی کی حمایت کرنے کے باوجود ان کی حمایت صرف چھ فیصد ہے۔ فوکس نیوز کے جائزے میں بھی ڈونلڈ ٹرمپ کی برتری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -