وفاقی وزراء کی پوائنٹ سکورنگ کیخلاف احتجاج کیا تو لگ پتہ جائے گا:خورشید شاہ

وفاقی وزراء کی پوائنٹ سکورنگ کیخلاف احتجاج کیا تو لگ پتہ جائے گا:خورشید شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(اے این این) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ان کے مطالبے پر قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا گیا اور ہماری غیر موجودگی میں بحث سمیٹ دی گئی ، احتجاج کیا تو پتہ چل جائے گا کہ اپوزیشن کیا ہوتی ہے ۔ ڈپٹی سپیکر مرتضی جاوید عباسی کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس ان کے مطالبے پر بلایا گیا لیکن ان کی غیرموجودگی میں ہی بحث سمیٹ دی گئی جس پر احتجاج کرتے ہیں، اگر اپوزیشن نے باہر جاکر احتجاج کیا تو حکومت کو پتہ چل جائے گا کہ اپوزیشن کیا ہوتی ہے ۔انھوں نے کہا کہ بدقسمتی یہ ہے کہ ایک طرف وزرا ء نانصافی کرتے ہیں تو دوسری طرف پوائنٹ سکورنگ کرتے ہیں ۔

مزید :

صفحہ اول -