تھر میں مزید 4 بچے دم توڑ گئے ،مجموعی تعداد172 ہوگئی

تھر میں مزید 4 بچے دم توڑ گئے ،مجموعی تعداد172 ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تھر( اے این این )تھر میں بچوں کی اموات کا سلسلہ نہ رک سکا ٗمزید 4بچے دم توڑ گئے ٗضلع بھر کے ہسپتالوں میں غذائی قلت اور وبائی امراض کے شکار 256 بچے زیر علاج ٗ دور دراز دیہات میں میڈیکل ٹیمیں تاحال نہ پہنچ سکیں۔ تفصیلات کے مطابق سول ہسپتال مٹھی میں غذائی قلت سے بیمار 2 ، گاں ساکری میں ایک ننگر پارکر میں بھی ایک بچہ چل بسا ۔ جاں بحق بچوں میں آٹھ روز کا یعقوب ، ایک سال کی سنیتا اور دو نو مولود شامل ہیں ۔ 49 روز میں جاں بحق بچوں کی تعداد 172ہوگئی ۔ ضلع بھر کے ہسپتالوں میں غذائی قلت اور وبائی امراض کے شکار 256 بچے زیر علاج ہیں ۔ حالت تشویشناک ہونے پر دو بچوں کو حیدر آباد منتقل کر دیا گیا ۔ دور دراز دیہات میں میڈیکل ٹیمیں تاحال نہ پہنچ سکیں ۔ دوسری جانب امدادی گندم کی تقسیم کا عمل سست روی کا شکار ہے جبکہ ڈیپلو کے گودام میں امدادی گندم ختم ہوگئی ۔

مزید :

صفحہ اول -