سی ای اولیسکوقیصرزمان کے خلاف توہین عدالت کی ایک اوردرخواست دائر

سی ای اولیسکوقیصرزمان کے خلاف توہین عدالت کی ایک اوردرخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ میں سی ای اولیسکوقیصرزمان کے خلاف توہین عدالت کی ایک اوردرخواست دائر کر دی گئی ،ایکسیئن رانااشتیاق نے تقرروتبادلے پرفیصلہ نہ کرنے کے خلاف دوبارہ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔رانااشتیاق احمدنے محمدقیصرامین راناایڈووکیٹ کی وساطت سیدرخواست دائرکی۔درخواست میں موقف اختیارکیاکہ درخواست گزار کی اہلیہ بیماراوربیٹی ذہنی معذورہے، جس کے لئے اس نے گیپکوسے لیسکومیں تبادلہ کروانے کے لئے درخواست دی، گیپکواورلیسکو کی جانب سے تبادلے کے لئے این اوسی بھی جاری کردیئے گئے۔سی ای اولیسکوکوگیپکو سے لیسکو تبادلہ کرکے تعینات کرنے کی درخواست دی، دادرسی نہ ہونے پرہائیکورٹ سے رجوع کیا۔عدالت نے یکم جنوری 2016ء کودرخواست نمٹاتے ہوئے سی ای اولیسکوکوایک ہفتے میں تبادلہ بارے زیر التواء درخواست پرفیصلہ کرکے ایڈیشنل رجسٹرارجوڈیشل ہائیکورٹ کورپورٹ پیش کرنے کاحکم دیا۔ عدالتی حکم کے باوجود چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکوقیصرزمان نے عدالتی حکم کے مطابق تبادلے بارے فیصلہ نہیں کیا۔درخواست میں استدعاکی گئی کہ حکم عدولی پرسی ای اولیسکوقیصرزمان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -