وزیر اعظم نے بہترین رضاکارانہ ٹیکس ادائیگی سکیم متعارف کروائی ہے،ہارون اختر

وزیر اعظم نے بہترین رضاکارانہ ٹیکس ادائیگی سکیم متعارف کروائی ہے،ہارون اختر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر )وزیر اعظم کے معاون خصو صی برائے ریونیوہارون اختر خان نے کہا ہے کہ ٹریڈرز کمیونٹی کے لیے آج کا دن تاریخی اہمیت کا حامل ہے جس میں وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف نے تاجر ویژن پیش کرتے ہوئے پہلی بار آسان اور کاروباری طبقہ کے لیے سود مند رضاکارانہ ٹیکس ادائیگی سکیم متعارف کروائی ہے ۔فائیلرز اور نان فائیلرز اس سکیم کا حصہ بن کر زیادہ سے زیادہ فائدہ جبکہ ملکی معیشت کو پٹری پر رواں کر نے کے لیے کلیدی کردار ادا کریں ۔حکومت بجٹ سے قبل بے نام اکاؤنٹ ضبط کر لے گی لہذا 29فروری کے بعد ایف بی آر نان ٹیکس پیئر کیخلاف قانونی شکنجہ سخت کر تے ہوئے نہ صر ف 35 فیصد ٹیکس وصول کر ے گی بلکہ پلنٹی بھی ڈالی جائے گی ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز فیڈرل بورڈ آف ریو نیو اور انجمن تاجران (میر گروپ) کے زیر اہتمام تاجر دوست ٹیکس نظام ، اقتصادی تر قی اور استحکام کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔اس مو قع پر ممبران لینڈ ریو نیو پالیسی رحمت اللہ خان وزیر، پیاف کے چیئر مین عرفان اقبال شیخ ، آل پاکستان انجمن تاجران کے مر کزی جنرل سیکرٹری نعیم میر ، لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر ناصر سعید ، چیف کمشنر تسنیم رحمن ، مسلم لیگ ن ٹر یڈرز ونگ پنجاب کے صدر محمد علی میاں ، رکن قومی اسمبلی ملک پرویز ،سر پر ست اعلی انجم محمو د بٹ ، انجمن تاجران پنجاب کے صدر چوہدری محبو ب سر کی ، پاکستان ٹیکس بار کے صدر محسن ندیم ، صدر لاہور منشاء سکھیرا ، شیخ آصف ، آغا عدنان ، صفدربٹ ، شاہد نذیر ،چوہدری سرور ، اشرف بھٹی سمیت لاہور اور پنجاب کے تاجر رہنماؤ ں کی کثیر تعداد موجو د تھی ۔ ہارون اختر خان نے کہا کہ حکو مت یقین دلاتی ہے کہ رضاکارانہ ٹیکس ادائیگی سکیم کے تحت گوشوارے جمع کروانے والوں میں کسی شخص کے سابقہ کیس نہیں کھو لے جائیں گے جبکہ سکیم کے تحت آنے والوں کے کیسز مکمل طور پر آڈٹ سے مستثنی ہو نگے اور یہ ٹیکس پیئر سیلز ٹیکس سے بھی باہر ہو نگے ۔انھوں نے کہا کہ رضا کارانہ ٹیکس سیکم کے تحت ٹر یڈرز کو 2016سے 2018تک استثنی دیا جائے گا ۔انھوں نے کہا کہ ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کے لیے طریقہ کار اور ذہنوں کو تبدیل کر نا ہو گا ۔ اس مو قع پر آل پاکستان انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری نعیم میر نے کہا کہ تاجر برادری کے تحفظات دور کر تے ہوئے آٹھ ماہ کے مذاکرات اور محنت کے بعد آسان تر ین رضاکارانہ ٹیکس سکیم متعارف کروائی ہے ۔جس میں حکو مت نے اپو زیشن کی جانب سے کڑی تنقید کو برداشت کر تے ہوئے اس سکیم کو قانونی شکل دی ۔ رکن قو می اسمبلی پرویز ملک نے کہا کہ حکومت نے تاجروں کی خواہش کے مطابق ٹیکس سکیم متعارف کروا دی ہے اور میں یقین دلاتا ہوں کہ اس سکیم کے طریقہ کار میں کسی قسم کی بددیانتی نہیں ہو گی ۔ انجمن تاجران پنجاب کے صدر چوہدری محبو ب سر کی نے کہا کہ آج کا دن اہمیت کا حامل ہے کہ ایک ہی صف میں حکو مت ، ایف بی آر ، تاجر اور ٹیکس وکلاء کے رہنماء متفقہ طور پر اکھٹے اور اس عزم کا ایادہ کر تے ہیں کہ پاکستان کی معاشی تر قی کے لیے ہم سب ایک ہیں ۔

مزید :

صفحہ آخر -