پنجاب میں رینجرز آپر یشن کی مکمل سپورٹ کر ینگے، چودھری سرور

پنجاب میں رینجرز آپر یشن کی مکمل سپورٹ کر ینگے، چودھری سرور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہو( نمائندہ خصوصی ) تحر یک انصاف پنجاب کے سابق آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ حکومت نے نیب کے اختیار ات پر قدغن لگائی تو تحر یک انصاف حکومت کے خلاف بھر پور تحر یک چلائی جائیگی‘پنجاب کے سر حدی علاقوں میں رینجرز آپر یشن کا فیصلہ قومی امنگوں کی تر جمانی ہے تحر یک انصاف اسکو مکمل سپورٹ کر یگی ‘ ملکی خزانہ لوٹنے والے بھی دہشت گرد ہیں انکو معاف کر نا ملک سے غداری کے مترادف ہو گا ‘ لاہور جیسے شہر میں ناکوں پر پو لیس اہلکار قتل ہو رہے ہیں حکمران بتائے گڈگورننس اور امن کہاں ہے ؟پنجاب میں کفایت شعاری کے نام پر صحت کی بجٹ میں15فیصد کمی اورہسپتالوں کی فنڈز میں کٹوتی کر کے حکمران غر یبوں کو موت کے منہ میں دھکیل رہے ہیں ‘حکمران اپنے غیر ملکی دوروں پر600ملین خرچ کر لیتے ہیں مگر جب غر یبوں کی بات کی جائے توسبسڈی بھی ختم کر دیتے ہیں ۔ جمعرارت کے روز اپنی رہا ئش گاہ تحر یک انصاف کے ارشد خان کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پنجاب کے حکمران صوبے میں امن وامان کے قیام کے دعوے کر رہے ہیں مگر لاہور جیسے شہر میں پو لیس ناکے پر2پو لیس اہلکاروں کا قتل صوبے میں امن اومان کی بدتر ین صورتحال کا واضح ثبوت ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -