وزیراعلیٰ پنجاب کا گوجرخان کے علاقہ درکالی سیداں میں سکول میں فائرنگ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب کا گوجرخان کے علاقہ درکالی سیداں میں سکول میں فائرنگ میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور)جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے گوجرخان کے علاقہ درکالی سیداں میں سکول میں فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے اور تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ فائرنگ میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتارکرکے قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ زخمی ہونے والے بچے کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

مزید :

صفحہ آخر -