عوامی سائل سے بیگانے عقل کے اندھے سیاستدانوں کو سیدھی راہ دکھائیں گے ، سراج الحق

عوامی سائل سے بیگانے عقل کے اندھے سیاستدانوں کو سیدھی راہ دکھائیں گے ، سراج ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سانگلہ ہل(آئی این پی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ عوامی مسائل سے بیگانے عقل کے اندھے سیاستدانوں کو سیدھی راہ دکھائیں گے،ملک بھر میں اسلامی آئین اورحقیقی جمہوریت کے نفاذ کا مشن جاری رہے گا،مخالفین نے جماعت اسلامی کو تنگ نظریہ اور سخت سوچ رکھنے کے نام سے پروپیگنڈہ کررکھاہے،ایسا ہرگز نہیں ہے،جماعت اسلامی نرم مزاج کی حامل ہے،بے جا پابندیوں کے حق میں نہیں،اسلامی شعائر کو اپنا کر انسان بہترین وپرسکون زندگی گزارسکتاہے،8اپریل کو منصورہ لاہورمیں3روزہ کنونشن ہورہاہے جس میں ملک بھر سے جماعت اسلامی کے امراء کارکنان اور امیدوار شرکت کریں گے۔وہ جمعرات کو پی پی107کے نومنتخب امیرجماعت ڈاکٹر حفیظ اشرف کی قیادت میں ملنے والے وفد سے بات چیت کررہے تھے۔امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے حکمرانوں کو سوچنا چاہئے کہ وہ کس حد تک اپنے فرائض کی بجاآوری میں مخلص ہیں،ہم ملک کے اندر بے جا افراتفری کے قائل نہیں ہیں۔تاہم یہ ضروری ہے کہ کسی بھی جگہ پر مظلومین کی حق وانصاف کیلئے ان کا ساتھ اورحمایت کی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج کے بڑے بڑے جرنیل آتے رہے ہیں لیکن موجودہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا ملک و قوم کی خیر خواہی و بھلائی کا کردار پاکستانی تاریخ کا سنہرا باب رقم ہوگا،جماعت اسلامی ملک میں ہررنگ ونسل اور طبقے کی ترقی وخوشحالی کی یکساں سوچ رکھتی ہے،اوراس موقع پر پی پی107کے نومنتخب امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر حفیظ اشرف نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ وہ اپنی ذمہ داری کو پوری دیانتداری سے نبھائیں گے۔

سراج الحق