سینئروزیر کا نہروں میں صفائی و ستھرائی کے کاموں میں تاخیر کا نوٹس

سینئروزیر کا نہروں میں صفائی و ستھرائی کے کاموں میں تاخیر کا نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور( پاکستان نیوز)خیبرپختونخوا کے سینئر وزیر برائے آبپاشی وسماجی بہبود سکندر حیات خان شیرپاؤ نے پشاور شہر میںیکہ توت،ہزارخوانی اوردیگرنہروں میں صفائی وستھرائی میں ہونے والی تاخیر کانوٹس لیتے ہوئے محکمہ آبپاشی کے اعلیٰ حکام کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ فوری طورپران نہروں میں پڑی گند کواٹھانے کے لئے مناسب انتظام کیا جائے ۔یکہ توت اورہزارخوانی نہروں میں گندگی کی صفائی میں تاخیر کے حوالے سے ملنے والی متعددشکایات پرسینئر وزیرنے فوری طورپرایکشن لیتے ہوئے سیکرٹری آبپاشی اوردیگر متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اس سنگین مسئلے کے سدباب کے لئے فوری طورپرموثر اقدامات ا ٹھائے جائیں ۔انہوں نے بھل صفائی کے کام میں سست روی پربرہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ کہیں پر بھی اس طرح کی تاہی برداشت نہیں کی جائے گی کیونکہ نہروں میں گندگی کے ڈھیر متعدد موذی امراض لگنے کے سبب بنتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں محکمہ کی جانب سے کوئی بھی غفلت برداشت نہیں کی جائے۔ سینئر وزیر نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت میں عوامی خدمت کے سلسلے میں لیت ولعل سے کام لینے کی کوئی گنجائش نہیں اور سارے سرکاری ادارے عوام کی خدمت کے تابع بنائے گئے ہیں ۔لہٰذا عوامی خدمت میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔