خیبر ایجنسی ،گیس لیکج سے زور دار دھماکہ ،خاتون وبچہ جھلس کر زخمی

خیبر ایجنسی ،گیس لیکج سے زور دار دھماکہ ،خاتون وبچہ جھلس کر زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خیبر ایجنسی (بیورورپورٹ) لنڈیکوتل خوگہ خیل میں ٹیکا خان نامی شخص کے گھر میں گیس لیکج سے زوردار دھماکہ ،جس سے ایک خاتون اور ایک بچہ شدید زخمی ہوگیا،دھماکے سے گھر کے دو کمرے بھی تباہ ہو گئے ،سرکاری زرائع لنڈیکوتل خوگہ خیل میں ٹیکا خان نامی شخص کے گھر میں گیس لیکج سے زور دار دھماکہ ہو گیا جس کے نتیجے میں زوجہ عبدالمنان اور اس کا بھتیجاعدنان شدید زخمی ہو گیاجن کو فوری طبی امداد کے لئے لنڈیکوتل ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کو طبی امداد کے بعد فارغ کر دگیااس موقع پر گھر کے مالک ٹیکاخان شینواری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سلنڈر دھماکے میں گھر کے دو کمرے بھی تباہ ہو گئے ہیں جس کی دوبار ہ تعمیر کے لئے حکومت کے آعلیٰ حکام میرے ساتھ بھر پور مالی مددکریں