پنجاب پولیس دہشتگردی کیخلاف فرنٹ لائن پر کام کر رہی ہے ،مشتاق احمد سکھیرا

پنجاب پولیس دہشتگردی کیخلاف فرنٹ لائن پر کام کر رہی ہے ،مشتاق احمد سکھیرا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(زاہدعلی خان ) آئی جی پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس دہشتگردی کے خلاف فرنٹ لائن پر کام کر رہی ہے اوردہشتگردوں کو جلد ہی ان کے انجام تک پہنچا دیا جائیگا۔ روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے تعاون سے دہشتگردوں کو ان کے انجام تک پہنچا دیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے پولیس کو بھی ایسے جدید ہتھیار فراہم کیے ہیں جو حساس اداروں کے ساتھ مل کر دہشتگردی کے خلاف استعمال کیے جائیں گے جن کے باعث کئی ایسے مقامات سے بھی دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے جہاں سے ان کے خلاف کارروائی نا ممکن تھی اور اس بات کا ثبوت ہے کہ خطرناک دہشتگردوں کے مقابلے میں ان کی ہلاکت کے بعد ان علاقوں کو محفوظ بنا دیا گیا ہے ۔اور پنجاب پولیس پاک فوج کے تعاون سے دہشتگردوں کے خلاف ہر محاذ پر موجود ہوتی ہے جس کا واضح ثبوت موجود ہے کہ اب تک پولیس نے پاک فوج کے تعاون سے 201خطرناک دہشتگردوں سے مقابلہ کیا اور ان کو ان کے انجام تک پہنچایا ۔مشتاق سکھیرا نے یہ بھی کہا ہے کہ جب تک ایک بھی دہشتگرد موجود ہے پولیس اپنا کردار ادا کرتی رہے گی اور ان دہشتگردوں کو جہنم واصل کر کے دم لے گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کے جن جوانوں کو شہادت ملی ہے وہ ان کے لیے ایک اعلی درجہ رکھتی ہے ۔آئی جی پنجاب نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پنجاب میں اگر چہ جرائم میں کمی واقع ہوئی ہے مگر ایسالائحہ عمل تیار کیا گیا ہے کہ شہریوں کو ان کے گھر کی دہلیز پر انصاف ملے ۔اور ایسے ملازمین کو فارغ کر دیا جائے گا جو جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی میں رکاوٹ بنتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کے دفتر کے دروازے ہر شہری کے لیے کھلے ہیں اور اگر کوئی افسر انصاف لینے کے لیے شہریوں کی راہ میں رکاوٹ بنے گا اسے پولیس میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے ۔