مسلم لیگ ن کی حکو مت مسائل کے خاتمے کیلئے کوشاں ہے،راجہ علی اصغر

مسلم لیگ ن کی حکو مت مسائل کے خاتمے کیلئے کوشاں ہے،راجہ علی اصغر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرخان (تحصیل رپورٹر) مسلم لیگ کی حکومت مسائل کے خاتمے کے لیے دن رات کوشاں ہے عوامی خدمت کی بدولت مسلم لیگ کا مستقبل بھی روشن ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ فرانس کے چیئرمین راجہ علی اصغر نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کی حکومت ملک کو خوشحال اور ترقی کی راہوں پر گامزن کرنے کے لیے میدان عمل میں موجود ہے عوامی مسائل کا خاتمہ ملک کی ترقی اولین ترجیح ہے ترقی اور خوشحالی کے دشمن جس ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں عوام اس سے بخوبی آگاہ ہیں وہ ان کی باتوں میں کسی صورت میں نہیں آئیں گے بلکہ مسلم لیگ کا ہمیشہ ساتھ دیں گے باشعور عوام جان چکے ہیں کہ ملک و قوم کے لیے کون جدوجہد کر رہا ہے اور کون رکاوٹیں ڈال رہا ہے