کٹاس راج میں ہندو یاتریوں کیلئے خصوصی انتظامات کیے جائیں، اے ڈی سی چکوال

کٹاس راج میں ہندو یاتریوں کیلئے خصوصی انتظامات کیے جائیں، اے ڈی سی چکوال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)کٹاس راج میں ہندو یاتریوں کی آمد کے حوالے سے خصوصی انتظامات کیے جائیں، ہندو یاتری ہمارے مہمان ہیں ان کے مقامات مقدسہ کی سیکورٹی، تزئین و آرائش صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کواولین ترجیح دی جائے ان خیالات کااظہار اے ڈی سی چکوال عاصم جاوید ہاشمی نے ڈی سی او آفس میں ہندو یاتریوں کی آمد اور اس سلسلے میں انتظامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈپٹی سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ سید فراز عباس، ای ڈی او ہیلتھ، اسسٹنٹ کمشنر چوآسیدنشاہ اور دیگر تمام محکموں کے افسران بھی شریک تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اے ڈی سی نے تمام محکموں کو باور کروایا کہ بھارت سے آنے والے ہندو یاتری ہمارے مہمان ہیں اور اس حوالے سے ان کے مذہبی مقامات مقدسہ راج کٹاس میں مذہبی روایات کی ادائیگی کے حوالے سے ناصرف سیکورٹی بلکہ دیگر سہولیات فراہم کی جائیں اور جب وہ یہاں سے وطن واپس جائیں تو یہ پیغام لے کر جائیں کہ پاکستان میں غیر مسلموں بالخصوص ہندو یاتریوں کی کس قد خلوص اور جذبے سے خدمت کی گئی ہے، جس سے ناصر خطے میں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان کے امیج کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔