سینیٹ کی بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس،125 ویں اجلاس کی کارروائی کیلئے لائحہ عمل تیار

سینیٹ کی بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس،125 ویں اجلاس کی کارروائی کیلئے لائحہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر)ء سینیٹ کی بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی کی زیر صدارت آج پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں سینیٹ کے حالیہ 125 ویں اجلاس کی کارروائی کیلئے لائحہ عمل تیار کیا گیا ۔ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ حالیہ اجلاس جو کہ متوقع طور پر ایک دن جاری رہے گا میں قانون سازی سے متعلق امور، توجہ دلاؤ نوٹسسز اور دیگر اہم معاملات زیر غور لائے جائیں گے ۔ اجلا س میں قائد ایوان سینیٹ راجہ محمد ظفرالحق ، قائد حزب اختلاف چوہدری اعتزاز احسن کے علاوہ پارلیمانی لیڈران سینیٹرز سعید غنی ، اقبال ظفرجھگڑا، کرنل ریٹائرڈ سید طاہر حسین مشہدی، الیاس بلور ، محمد طلحہ محمود ، مشاہد حسین سید ، محمد عثمان خان کاکٹر، میراسرار اللہ خان زہری، ہدایت اللہ ، شبلی فراز اور محسن عزیز خان سمیت چیف وہیپ مسلم لیگ(ن)سلیم ضیاء اور چیف وہیپ پاکستان پیپلزپارٹی اسلام الدین شیخ نے شرکت کی۔ سیکرٹری سینیٹ امجد پرویز ملک بھی اس موقع پر موجود تھے ۔