اٹک، غیرقانونی قیام پر افغان باشندے گرفتار، مقدمہ درج

اٹک، غیرقانونی قیام پر افغان باشندے گرفتار، مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اٹک(نمائندہ پاکستان)غیر ملکی افغان باشندے غیر قانونی قیام پر گرفتار ملزمان کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے جیل بھجوادیا گیا تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر ماڈل پولیس اسٹیشن اٹک سٹی بابر شہزاد عملے کے ہمراہ جنرل ہولڈ اپ پر پیپلز کالونی شیراں والا چوک پر موجود تھے کہ قاسم علی ولد ظاہر ،محمد رضا ولد ظاہر قوم ہزارہ سکنہ افغانستان حال ڈاکٹر سلطان کلینک محلہ اعوان شریف سے ان کا ویزہ ،پاسپورٹ و دیگر ثبوت دریافت کیے ملزمان کوئی بھی ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہے جس پر انہیں گرفتار کرکے ان کے خلاف 13/14فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر ڈسٹرکٹ جیل اٹک بھجوادیا گیا ۔