ماڈل ایان علی کی ایک دن کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور

ماڈل ایان علی کی ایک دن کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(نیوز رپورٹر) کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب احمد نے ماڈل ایان علی کی ایک دن کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کر لی، کیس کی آئندہ سماعت 3مارچ کو ہو گی، تفصیلات کے مطابق کرنسی سمگلنگ کیس میں ملوث ماڈل ایان علی پرواز میں تاخیر کے سبب گزشتہ روز عدالت میں حاضر نہ ہو سکیں، جس پر کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب احمد نے ایان علی کی ایک دن کی حاضری سے استثناء کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 3مارچ تک ملتوی کر دی،حاضری سے استثناء کی درخواست ایان علی کے وکلاء کی طرف سے دائر کی گئی تھی۔