مردان ،کینڈا کے وفد کا عبدالولی خان یونیورسٹی کا دورہ

مردان ،کینڈا کے وفد کا عبدالولی خان یونیورسٹی کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مردان(بیورورپورٹ)کنیڈاکے وفد نے عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کا دورہ کیا ۔جس میں واٹر لو یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹرلول اورٹ ،یونیورسٹی آف لورین کے گلوبل سٹڈی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ٹم اتھے ڈونیل، ڈاکٹر علی زیدی ، گلوبل پیس سنٹرکنیڈا کے ڈائریکٹر جہانزیب شامل تھے۔انہوں نے عبدالولی خان یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا۔اور طلبہ و طالبات سے ملاقات کی۔گلوبل سٹڈی سنٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ٹم اتھے نے اس موقع پر ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پختون خواں کے لوگ بہت مہمان نواز ہے ۔انہوں نے امن اور تنازعات پر تفصیلی لیکچر دیا۔انہوں نے طلبہ پر زور دی کہ آپ پاکستان کا مستقبل ہیں اور تمام تر تنازعات امن کے زریعے حل کرنے چاہیئے۔انہوں نے مزید کہا کہ عبدالولی خان یونیورسٹی مردان نے مختصر عرصے میں بہت ترقی کی ۔عبدالولی خان یونیورسٹی مردان اور کنیڈین یونیورسٹیز آپس میں روابط بڑائیں گے۔خصوصاََ طلباء و طالبات اور فیکلٹی آپس میں تحقیق کے میدان میں ایک دوسرے کے ساتھ رابطے رکھیں گے۔آخرمیں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر احسان علی نے مہمانوں کو یونیورسٹی کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کئے۔