میڈیا کا ملک میں سیاست کیساتھ چولی دامن کا ساتھ ہے:شاہ محمد خان

میڈیا کا ملک میں سیاست کیساتھ چولی دامن کا ساتھ ہے:شاہ محمد خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بنوں( نمائندہ پاکستان)وزیر اعلیٰ کے معاون حصوصی برائے ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد خان نے کہا ہے کہ میڈیا ملک کا چوتھا ستون ہے جس کا سیاست کے ساتھ چولی اور دامن کا ساتھ ہے صوبائی حکومت میڈیا کی ترقی پر حصوصی توجہ دے رہی ہے بنوں پریس کلب کی کابینہ کی خلف برداری کے سلسلے میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے ساتھ بات کی ہے انشاء اللہ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک جلد ہی بنوں پریس کلب کی کابینہ سے خلف لیں گے پوری دنیا میں میڈیا کو حصوصی اہمیت حاصل ہے صحافی معاشرے کی آنکھ اور کانہیں صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے تحریک انصاف کی صوبائی حکومت تمام ممکن اقدامات کریگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے بنوں پریس کلب کے دورے کے موقع پر اراکیں پریس کلب کے ساتھ حصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پریس کلب کے صدر عمران علی ناشادؔ ،سینیئر نائب صدر عنایت اللہ خان،جنرل سیکرٹری عبدالسلام بیتاب اور سرپرست اعلیٰ عمردیاز خان سمیت دیگر سینئر صحافیوں نے وزیر اعلیٰ کے معاون حصوصی ملک شاہ محمد خان کو اپنے مسائل اور ضروریات سے آگاہ کیا وزیر اعلیٰ کے معاون حصوصی ملک شاہ محمد خان نے صحافیوں کو یقین دہانی کرائی کہ انکے مسائل کے حل کیلئے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے ساتھ حصوصی ملاقات کریں گے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت صحافت کے پیسے سے وابستہ افراد کیلئے انقلابی اقدامات کررہی ہے اسی طرح بنوں کی ترقی کیلئے بھی تحریک انصاف کی حکومت انقلابی اقدامات کررہی ہے بنوں سٹی میں سڑکوں کی تعمیر ومرمت کیلئے 12کروڑ سے زائد فنڈز جاری کئے گئے ہیں بنوں میں بیوٹی فیکشن فنڈز سے سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر ومرمت کی جائیگی پانی کے تمام بوسیدہ پائپ تبدیل کئے جارہے ہیں تاکہ عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا جاسکے 40کروڑ روپے کی لاگت سے میریان روڈ کی ڈبل تعمیر کی جائیگی جس کا تعمیراتی کام عنقریب شروع ہونے والا ہے بنوں شہر میں سولر سٹریٹ لائٹس جبکہ مختلف علاقوں میں شمسی ٹیوب ویل لگائے جارہے ہیں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک بنوں کیلئے ریسکیو 1122کی منظوری دے چکے ہیں جس کیلئے بھرتیاں شروع ہیں بنوں کیلئے کیڈٹ کالج،پی کے72کیلئے تحصیل،ڈگری کالج،ٹیکنیکل کالج،تعلیمی اداروں،سکولوں،سڑکوں،پلوں کی منظوری ہوئی ہے جن میں سے بعض منصوبوں پر پہلے ہی کام جاری ہے جبکہ تحصیل کیلئے صرف جگہ کا تعین کرنا باقی ہے جو کہ پی کے72کے وزیر بنوچی اقوام کے مشران متفقہ طور پر کریں گے بنوں شہر میں چار مختلف روٹس پر خوبصورت دروازے تعمیر کئے جائیں گے جس سے بنوں شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا انہوں نے کہا کہ ضلعی اور تحصیل حکومت سازی کیلئے انتخابات مکمل ہوتے ہی میونسپل کمیٹی بنوں میں ڈیوٹی نہ کرنے والے مالزمین کے خلاف اپریشن کیا جائیگا کیونکہ یہ کہاں کا انصاف ہے کہ تنخواہیں غریب عوام کی جیب سے ملتی ہیں جبکہ کام منتخب نمائندوں،خان خوانین اور ملکان کے گھروں اور حجروں میں کررہے ہیں یا پھر ان لوگوں نے اپنے باڈی گارڈز بھرتی کئے ہیں جو کہ صرف تنخواہ کے روز ہی اپنی صورت دکھاتے ہیں جسکی وجہ سے بنوں شہر میں صفائی کا انتظام خراب ہوا ہے اگریہ سینکڑوں ملازمین ڈیوٹی کے پابند بنائے جائیں تو بنوں شہر مٰن صفائی کا مسئلہ حل ہوگا انہوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی کی39دکانیں کئی سالوں سے بند ہیں اور کسی بھی حکومت نے اس مسئلے کو حل نہیں کیا لیکن ہم نے انشاء اللہ اس مسئلے کو حل کیا ہے اور خود ان دکانوں کی نیلامی کرنے کے بجائے تجویز دی ہے کہ بنوں میں ضلعی اور تحصیل ناظمین کے انتخاب کے بعد ضلع حکومتوں کو ان 39دکانات کی نیلامی کا اختیار دیا جائے تاکہ کل کو کوئی یہ الزام نہ لگاسکے کہ ملک شاہ محمد خان نے یہ دکانیں ذاتی مفاد کیلئے نیلامی کردی ہیں کیونکہ ان دکانوں کی وجہ سے میونسپل کمیٹی مالی بحران کا شکار ہے اور انکی نیلامی کے بعد میونسپل کمیٹی مالی بحران سے نکلنے میں کسی حد تک کامیاب ہوجائیگی ۔