ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی نا اہلی کے باعث گلی محلے فلتھ ڈپو بنتے جا رہے ہیں،اہلیان گوجرخان

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی نا اہلی کے باعث گلی محلے فلتھ ڈپو بنتے جا رہے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرخان (تحصیل رپورٹر) شہر گندگی کے ڈھیروں میں تبدیل ،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی نا اہلی کے باعث گلی محلے فلتھ ڈپو بنتے جا رہے ہیں،سیاسی سفارشوں پر تعینات آرڈبلیو ایم سی کا عملہ ادارے کی گاڑیوں سے سیر سپاٹے اور دفاتر میں اپنی گپیں لگانے تک محدود،چند مخصوص لوگوں کے علاقوں سے صفائی کروا کرسب اچھا کی رپورٹ دینے لگے،عوامی و سماجی حلقوں نے کہا کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی راولپنڈی کی نا اہلی و کوتائی کے باعث شہر میں صفائی کا نظام بُری طرح تباہ ہوتا جا رہا ہے ،سیاسی سفارشوں پر تعینات عملے کی وجہ سے گلی محلے فلتھ ڈپو بنتے جا رہے ہیں ،گلیوں میں نکاسی آب کیلئے بنی نالیاں کچرے سے بھری ہونے کے باعث پانی گلیوں میں بہتا رہتا ہے ،گھروں کا کچرا نہ اُٹھائے جانے کی وجہ سے محلوں میں خالی پلاٹ بھی فلتھ ڈپو بن چکے ہیں ،جس سے اُٹھنے والی بد بو اور تعفن کے باعث اہل علاقہ کا سانس لینا بھی دشوار ہو چکا ہے