ڈی سی او چکوال کا انسداد ڈینگی پلان پر فوری عملدرآمد کرنے کا حکم

ڈی سی او چکوال کا انسداد ڈینگی پلان پر فوری عملدرآمد کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈی سی او چکوال محمود جاوید بھٹی نے محکمہ صحت سمیت تمام متعلقہ محکموں کو ضلع بھر میں صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق انسداد ڈینگی پلان پر فوری عملدرآمد کرنے کا حکم دیدیا۔ اس امر کا فیصلہ جمعرات کے روز محکمہ صحت کمپلیکس آفس میں ان کے زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں تمام محکموں کے سربراہان اور محکمہ صحت کے افسران نے شرکت کی۔ شرکاء اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او نے کہا کہ انسداد ڈینگی مہم کو ایک مشن کے طور پر لیا جائے اس کو معمولی چیز نہ سمجھا جائے کیونکہ مرض چاہے کوئی بھی ہو انسان چھوٹا ہو یا بڑا مرض کسی کا لحاظ نہیں کرتا۔انہوں نے ڈی او ہیلتھ کو ہدایت کی کہ وہ تمام محکموں کو ضلعی اور تحصیل سطح پر تشکیل کردہ انسداد ڈینگی پلان سے متعلق ڈیٹا فراہم کیا جائے تاکہ مارچ اور اپریل میں سردی کے کم ہونے سے ڈینگی پھیلنے سے قبل ہپی اس پر قابو پایا جا سکے۔ انہوں نے تمام متعلقہ محکموں کے افسران سے کہا کہ وہ اپنے اپنے محکموں کے انسداد ڈینگی کے حوالے سے فوکل پرسن مقرر کریں۔انہوں نے ای ڈی او ہیلتھ کو ہسپتالوں میں ایمرجنسی ڈینگی وارڈ قائم کرنے علاج و معالجہ سے متعلق وافر مقدار میں ادویات کا سٹاک اور کیڑے مار ادویات کا بھی سٹاک رکھنے کا بھی حکم دیا۔انہوں نے انسداد ڈینگی پلان کے مطابق محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر ، گلی محلوں میں جائیں جبکہ محکمہ ماحولیات ، ٹی ایم اے، محکمہ جنگلات ٹائر شاپ، کباڑ خانوں، پانی کی ٹیکنیوں ، بس اسٹینڈز اور ویران جگہوں کی چیکنگ کریں گے۔