وزارت ثقافت کے تعاون سے مختلف روایتی کھیلوں کا انعقاد

وزارت ثقافت کے تعاون سے مختلف روایتی کھیلوں کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)رورل ڈیولپمنٹ آرگنائیزیشن RDO اور وزرات ثقافت کے تعاون سے (زہ یم پختون خواہ ) پروگرام کے تحت علاقہ آمازئی میں مختلف روایتی کھیلوں جس میں رسہ کشی ،سخے ،پٹہ گیٹی شامل ہیں کا انعقاد کیا گیا جس میں اسرار رسہ کشی کلب اور جبہ سخے ٹیم نے کامیابی حاصل کی ،اس موقع پر آ ر ڈی او پروگرام منیجر محمد دواخان جانان ،ضلعی کونسلر اقبال خان ،گل واحد اور افضل خان نے انعامات تقسیم کئے ،اس سے پہلے مہابن ادبی کاروان کے زیر سایہ محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا جس میں جانان آمازوال ،ڈاکٹر اثر بونیری ،گائیل معراج خان اور دیگر شعراء نے اپنے اپنے کلام پیش کئے اور حاضرین سے داد حاصل کی ۔آخر میں لنگاؤ کے مقام پر حجرہ اقبال خان میں حجرہ محفل کا انعقاد کیا گیا ،جس میں گل زاد ترین ،علی رحمان ،رحمت شاہ اور دیگر علاقائی فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ،اس موقع پر علاقہ عمائیدین نے زہ یم پختون خواہ پروگرام کو سراہتے ہوئے صوبائی حکومت اور رورل ڈیولپمنٹ ارگنائیزیشن کو شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ائیندہ بھی اس طرح کے پروگرامات کا انعقاد کیا جائے تاکہ پحتون معاشرہ میں حجرہ ایک بار پھر اباد ہواور پختون ثقافت دوبارہ زندہ ہوں سکے ۔کیو نکہ جب سے پحتون ثقافت سے حجرہ کلچر کم ہواہے ہمارے معاشرہ میں بہت سے مسائل پیدا ہوئے ہیں ۔