مردان میں ٹی ایم اے ایمپلائز کا احتجاجی مظاہرہ

مردان میں ٹی ایم اے ایمپلائز کا احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مردان(بیورورپورٹ) ٹی ایم اے ایمپلائز یونین کے سینکڑوں ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا اورپریس کلب تک ریلی نکالی ،مظاہرین نے مطالبات پر غور نہ کرنے کی صورت میں صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنے کا اعلان کردیا جمعرات کے روز تحصیل میونسپل ایمپلائز یونین کے عہدیداروں ڈویژنل صدر محمد جان ، نائب صدر گل بادشاہ ، جنرل سیکرٹری عثمان ناشاد، فرہاد محمد خیل ،سیدرسان اورملک آمان بہرام خیل نے خطاب کرتے ہوئے بلدیاتی اداروں کی نجکاری کی مذمت کرتے ہوئے اسے ملازمین کے معاشی قتل کے مترادف قراردیا اورکہاکہ بلدیاتی ملازمین اپنے حق کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے مطالبہ کیاکہ سکیل 1سے سکیل 16تک کے ملازمین کو اپ گریڈ کیاجائے انہوں نے ملازمین کے لئے باقاعدہ سروس سٹرکچر کا بھی مطالبہ کیا اورخبردار کیا کہ اگر حکومت ان کے جائز مطالبات پر غور نہ کیا تودوسرے مرحلے میں صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا دیں گے ۔