کراچی ،800 لیٹر کچی شراب 17 کلو چرس برآمد ، 6 ملزما ن گرفتار

کراچی ،800 لیٹر کچی شراب 17 کلو چرس برآمد ، 6 ملزما ن گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) صوبائی وزیر ایکسائز ، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول گیان چند اسرانی کی خصوصی ہدایت پر منشیات کے خلاف جاری مہم میں سندھ کے مختلف علاقوں میں خفیہ اطلاعات پر چھاپہ مار کاروائیاں جاری ہیں جس کے نتیجہ میں ضلع میرپورخاص ، دادو ، ٹنڈو محمد خان اور کراچی ویسٹ میں چھاپے مارے گئے اور مجموعی تعداد میں آٹھ سو لیٹر کچی شراب اور 17 کلو گرام چرس برآمد کی گئی جبکہ6 افراد کو گرفتار کرکے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات بھی درج کیئے گئے اور ایک گاڑی کی ضبطی بھی عمل میں لائی گئی ہے ۔ صوبائی وزیر نے محکمہ ایکسائز کی چھاپہ مار کاروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی کاروائیوں سے منشیات کے خاتمہ میں پیش رفت ہوئی ہے اور سندھ کو منشیات سے پاک کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ۔