پیپلزپارٹی کے وفد کی نائن زیرو آمد،اے پی سی میں شرکت کی دعوت

پیپلزپارٹی کے وفد کی نائن زیرو آمد،اے پی سی میں شرکت کی دعوت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے سندھ کے صوبائی وزیر خوارک ناصر شاہ کی سربراہی میں پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نجمی عالم ، وقار مہدی اور راشد ربانی نے جمعرات کے روز خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں رابطہ کمیٹی کے ارکان عبد القادر خانزداہ اور کمال ملک سے ملاقات کی ۔اس سے قبل ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان نے پیپلزپارٹی کے وفد کا خیر مقدم کیا ۔ملاقات میں پیپلزپارٹی کے وفد نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان کو مردم شماری کے حوالے سے منعقد کی جانے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی اور صوبہ سندھ سمیت ملک کی مجموعی سیاسی ، سماجی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ اس موقع پر ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے انچارج فرقان اطیب ، حق پرست ارکان سندھ اسمبلی وسیم قریشی اور افتخار عالم بھی موجود تھے۔