مقدمات فوری نمٹانے کے لیے 8تھانوں کی عدالتی حدود تبدیل

مقدمات فوری نمٹانے کے لیے 8تھانوں کی عدالتی حدود تبدیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں مقدمات فوری نمٹانے کے لیے شہر کے 2اضلاع کے 8تھانوں کی عدالتی حدود تبدیل کردی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایسٹ کے 4تھانوں میں درج مقدمات کی سماعت اب ضلع ملیر کی عدالتوں میں ہوگی ۔سندھ ہائی کورٹ نے اس ضمن میں نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے ۔سہراب گوٹھ اور گڈاپ کے3تھانوں کے مقدمات کو ملیر کی عدالتوں میں منتقل کردیا گیا ہے ۔ڈسٹرکٹ ایسٹ کے تھانوں میں مقدمات کی تعداد زیادہ ہونے کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔