پولیس کارروائی ، کورنگی سے موٹرسائیکل لفٹر گرفتار

پولیس کارروائی ، کورنگی سے موٹرسائیکل لفٹر گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (کرائم رپورٹر)اینٹی کار لفٹنگ سیل نے کراچی کے علاقے کورنگی میں کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل لفٹر کو گرفتار کرلیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق اے سی ایل سی نے کورنگی میں کے علاقے میں موٹرسائیکل لفٹر کو گرفتار کرلیا ہے ۔اس ضمن میں ایس ایس پی عرفان بہادر نیبتایا کہ گرفتار ملزم موٹرسائیکل چوری کرنے والے گروہ کا سرغنہ ہے ۔گرفتار ملزم موٹر سائیکل چوری اور چھیننے کی 17وارداتوں میں ملوث ہے ۔ملزم سے 3موٹر سائیکلیں برآمد ہوئی ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔