لینڈکروزر کی ٹکر سے بچی زخمی، مشتعل افراد نے گاڑی کو آگ لگادی

لینڈکروزر کی ٹکر سے بچی زخمی، مشتعل افراد نے گاڑی کو آگ لگادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے راشد منہاس روڈ پر لینڈ کروزر کی ٹکر سے بچی شدید زخمی ہوگئی، مشتعل افراد نے لینڈ کروزر کو آگ لگادی۔پولیس کے مطابق راشد منہاس روڈ پر لینڈ کروزر کی ٹکر سے بچی شدید ہوگئی ، ڈرائیور نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش میں دو موٹر سائیکل سواروں کو بھی ٹکر ماردی تاہم مشتعل افراد نے تعاقب کرکے گاڑی پکڑ لی اور ڈرائیور پر تشدد کے بعد لینڈ کروزر کو آگ لگادی۔بعد ازاں پولیس ڈرائیور کو مشتعل افراد سے چھڑا کر تھانے لے گئی۔