سی پی این ای کااسلم قاضی کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

سی پی این ای کااسلم قاضی کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( پ ر) کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے صدر مجیب الرحمان شامی، سینئر نائب صدر الیاس شاکر، نائب صدور طاہر فاروق، شاہین قریشی، ایاز خان، اویس خوشنود، صدیق بلوچ، سیکریٹری جنرل ڈاکٹر جبار خٹک، جوائنٹ سیکریٹری مشتاق احمد قریشی اور فنانس سیکریٹری حامد حسین عابدی نے سی پی این ای کے تمام اراکین کی جانب سے سی پی این کے سینئر رکن او ر روزنامہ کاوش کے چیف ایڈیٹر اسلم قاضی کی اہلیہ محترمہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کونسل کے تمام اراکین اسلم قاضی اور دیگر اہلخانہ کے ساتھ دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور دعاگو ہیں کہ رب کریم مرحومہ کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔