کارکنان انٹرا پارٹی الیکشن میں بھر پور طریقے سے حصہ لیں ثمر علی خان

کارکنان انٹرا پارٹی الیکشن میں بھر پور طریقے سے حصہ لیں ثمر علی خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی سینئر رہنما و سندھ اسمبلی میں پارٹی کے پارلیمانی لیڈر ثمر علی خان نے کہا کہ تحریک انصاف کے تمام کارکنان انٹرا پارٹی الیکشن میں بھر پور طریقے سے حصہ لیں اور ایک اچھی ، ایماندار، دیانتدار اور محنتی قیادت کو منتخب کریں۔ ایک سیاسی جماعت کا کارکن ہی پارٹی کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ پارٹی کارکنان ممبر سازی کی مہم میں بھر پور حصہ لیں اور اپنی قیاد ت آپ چنیں۔ یہ باتیں انہوں نے گزشتہ روز شہر کراچی کے مختلف اضلاع کے وفود سے اپنے دفتر واقع ڈیفنس زمزمہ میں بات چیت کرتے ہوئے کہیں۔ ثمر علی خان نے مزید کہا کہ جمہوریت کی دعویدار جماعتیں جمہوریت کو مضبوط اور مستحکم کرنے کے لئے پہلے اپنی سیاسی جماعتوں میں جمہوریت لائیں۔ موروثی سیاست کے خاتمے سے ہی ملک میں مضبوط جمہوریت پروان چڑھ سکتی ہے۔ نچلی سطح سے قیادت اوپر آنا ہی حقیقی جمہوریت ہے۔ تحریک انصاف اس ملک میں جمہوریت کومضبوط کرنے کے لئے عملی سیاسی جدوجہد کر رہی ہے۔ جس کی بدولت آج انٹرا پارٹی انتخابات کے لئے پاکستان بھرسے لاکھوں لوگ تحریک انصاف کے ممبر بن رہے ہیں۔وہ دن دور نہیں جب پارٹی کارکنان کے ووٹ کے ذریعے پارٹی کی نئی قیادت منتخب ہوگی اور تحریک انصاف ایک مضبوط اور منظم سیاسی جماعت بن کر ابھرے گی۔