کراچی میں نیشنل ہائی وے پر کوچ الٹ گئی،16 افراد زخمی

کراچی میں نیشنل ہائی وے پر کوچ الٹ گئی،16 افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی میں نیشنل ہائی وے پر کوچ الٹنے کے نتیجے میں 16 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق نیشنل ہائی وے گکھڑ پھاٹک کے قریب نجی کمپنی کی تیز رفتارکوچ الٹنے سے 16 افراد زخمی ہوگئے۔زخمی ہونے واے ملازمین کو مختلف ایمبولینس سروسز کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ، اسپتال پہنچنے والے 6 افراد کی حالت تشویش ناک تھی تاہم ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اب سب کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔