زکواۃ فنڈ میں خوردبرد کے الزام میں ملوث دو غیرسرکاری تنظیموں کے2 نمائندوں کی گرفتاری روک دی گئی

زکواۃ فنڈ میں خوردبرد کے الزام میں ملوث دو غیرسرکاری تنظیموں کے2 نمائندوں کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس یحیی آفریدی اور جسٹس یونس تہیم پرمشتمل دورکنی بنچ نے انٹی کرپشن کو زکواۃ فنڈ میں خوردبرد کے الزام میں ملوث دو غیرسرکاری تنظیموں کے2 نمائندوں کی گرفتاری روک دی اورمحکمہ انٹی کرپشن سے جواب مانگ لیاہے عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے سلیم جان اور سیف اللہ کی جانب سے دائررٹ درخواستوں کی سماعت کی جس میں انہوں نے موقف اختیار کیاہے کہ انٹی کرپشن نے درخواست گذاروں کے خلاف 2013ء میں زکواۃ فنڈ سے متعلق انکوائری شروع کی تھی جس میں انہیں بری الذمہ قرار دیاگیامگراب ایک مرتبہ پھرانکوائری شروع کی گئی ہے اورانہیں اپنے گرفتارکئے جانے کاخدشہ ہے جبکہ مجموعی نقصان صرف 5لاکھ روپے ہے لہذاانٹی کرپشن کی انکوائری کالعدم قرار دی جائے عدالت نے ابتدائی دلائل کے بعد انٹی کرپشن کو درخواست گذاروں کی گرفتاری سے روکتے ہوئے جواب مانگ لیاہے ۔