دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سندھ حکومت سے تعاون جاری رکھیں گے،چوہدری نثار

دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سندھ حکومت سے تعاون جاری رکھیں گے،چوہدری نثار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (کرائم رپورٹر) وفاقی حکومت سندھ میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور امن و امان کے قیام کے لئے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر محمد اسماعیل راہو سے ملاقات میں گفتگو وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت سندھ میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور امن و امان کے قیام کے لئے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو یہاں پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر محمد اسماعیل راہو سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی صورتحال خصوصاً سندھ کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ نے کہا کہ وفاقی حکومت سندھ میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور امن عامہ اور سیکورٹی کے قیام کیلئے ہر ممکنہ تعاون جاری رکھے گی،دریں اثناء وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان نے آئی نائن پولیس ناکے پر فائرنگ کرنے والے دہشت گرد کا مقابلہ کرنے والے ایف سی اہلکار کو تعریفی سند اور تین لاکھ روپے کاا نعامی چیک دیتے ہوئے کہناتھا کہ قوم کو اپنے ایسے بہادر سپاہیوں اور جوانوں پرفخر ہے جو اپنی جان کی پروا نہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کے مقابلے کیلئے پر عزم ہیں اہلکار نے زخمی ہونے کے باوجود جوانمردی سے دہشت گردکا مقابلہ کرتے ہوئے اسکا پیچھا کیا اور پوسٹ کو مزید نقصان سے بچایازخمی اہلکاروں کیلئے حکومت کی طرف سے اعلان کردہ پانچ لاکھ روپے معاوضہ کی رقم اس کے علاوہ ہے جو کہ اہلکار کو فراہم کی جا رہی ہے وزیر داخلہ کا مزید کہناتھا کہ مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سیکیورٹی اہلکاروں کی حوصلہ افزائی جاری رہے گی