پشاور، سوات اور گردونواح میں 4.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے،کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

پشاور، سوات اور گردونواح میں 4.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے،کسی جانی نقصان کی اطلاع ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (آئی این پی) پشاور، سوات اور گردونواح میں4.8شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے،کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو پشاور، سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.8ریکارڈ کی گئی ہے ۔محکمہ زلزلہ پیماء کے مطابق زلزلے کی گہرائی 216 کلو میٹر تھی اور مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔زلزلے کے باعث لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیاتاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی