بھارتی علاقے پٹھان کوٹ میں حملے کا مقدمہ پاکستان میں درج

بھارتی علاقے پٹھان کوٹ میں حملے کا مقدمہ پاکستان میں درج
بھارتی علاقے پٹھان کوٹ میں حملے کا مقدمہ پاکستان میں درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سی ٹی ڈی نے بھارتی علاقے پٹھان کوٹ میں حملے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ مقدمہ ڈپٹی سیکرٹری سیکیورٹی وزارت داخلہ اعتزاز الدین کی مدعیت میں تعزیرات پاکستان کی دفعات302,324 اور 109 اور 721 کے تحت درج کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ بھارتی سیکیورٹی ایڈوائزر نے بتایا تھا کہ حملہ آور پاکستان سے آئے تھے۔ 4 حملہ آور بھارت کے پٹھان کوٹ ائیربس میں داخل ہوئے اور اندھا دھند فائرنگ کر کے 7 افراد کو ہلاک کیا۔ مقدمے میں بھارت کی جانب سے فراہم کردہ ٹیلی فون نمبر بھی شامل کئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ 2 جنوری 2016ءکو پیش آیا تھا۔ بھارتی تحقیقاتی ادارے پٹھان کوٹ حملے میں ملوث ملزمان کی حتمی تعداد کاتعین کرنے میں تاحال ناکام ہیں ۔ حملے کے بعد بھارتی تحقیقاتی اداروں نے حملہ آوروں کی تعداد 6 بتائی تھی تاہم بعد میں چار افراد کے ملوث ہونے کا دعوی کیا گیا تھا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -